26 فروری ، 2014
خیبرایجنسی…تحصیل جمرود کے ٹی ڈی بازار میں گھر کے باہر دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خاصہ دارس فورس کے ذرائع کے مطابق دھماکا خاصہ دار فورس کے اہلکار امجد خان کے گھر کے باہر ہوا تاہم واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔دھماکا کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔