28 فروری ، 2014
اسلام آباد…اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے ایجنڈے میں ایل این جی پراجیکٹ کی سمری شامل ہے۔سمری کے تحت سوئی سدرن گیس کمپنی اور اینگرو کے درمیان معائدہ طے پانا ہے۔معاہدے کے لئے قانونی نکات آج ای سی سی میں پیش کئے جائیں گے۔