کاروبار
03 اپریل ، 2012

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

کراچی… ڈالر 91 روپے کی سطح سے نیچے آگیاہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 90 روپے 90 پیسے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا ۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بنک مارکیٹ میں کمپنیوں کی جانب سے تقریباً 50 لاکھ ڈالرز کی فروخت کے باعث روپے کو مستحکم ہوتے دیکھا گیا اور انٹر بینک میں ڈالر 90 روپے 55 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ انٹر بینک میں روپے کی قدر میں اضافے کے اثرات اوپن مارکیٹ میں دیکھے گئے جہا ں ڈالر90 روپے 90 پیسے میں فروخت ہوتے دیکھا گیا۔

مزید خبریں :