پاکستان
12 مارچ ، 2014

عوام دوست شاعر حبیب جالب کوبچھڑے 21برس بیت گئے

عوام دوست شاعر حبیب جالب کوبچھڑے 21برس بیت گئے

لاہور…مارکسی نظریات رکھنے والے عوام دوست شاعر حبیب جالب کی آج 21ویں برسی ہے۔ جالب جب تک جیے ، عام آدمی کے ساتھ جیے، محکوموں اورمظلوموں کی آواز بن کرجیے۔دوٹوک شاعری کرنے والے عوام دوست حبیب جالب نے اردو شاعری میں مروجہ روایات سے بغاوت کی اور اپنا قلم عام آدمی کیلئے وقف رکھا۔حبیب جالت بغاوت لکھتے ہی نہیں بغاوت کرتے بھی تھے ۔ اردوادب میں جالب کا مقام اپنی جگہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں بھی ان کی قربانیاں اورخدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکیں گی۔جالب کو کئی بار ریاستی اداروں کا تشدد برداشت کرنا پڑا، ان کے کلام پر پابندی لگائی گئی، ان کا پاسپورٹ 32 سال ضبط رہا۔جالب عمر بھر کٹھن اوردشوار راستوں پر چلے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن جتنا پاکستان کیلئے ضروری ہے اتنا ہی پاکستان کے ہمسایوں اورپوری دنیا کے لیے بھی ضروری ہے۔

مزید خبریں :