12 مارچ ، 2014
کراچی …کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاوٴن میں شہریوں نے 3 ڈاکووٴں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،جنہیں تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیاگیا۔پولیس کے مطابق تینوں ڈاکو بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاوٴن کے بس اسٹاپ پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے،اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے انہیں پکڑ لیا اورتشدد کیا ،بعد میں شہریوں نے ڈاکووٴں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈاکووٴں کے قبضے سے مسروقہ سامان اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔