کاروبار
04 اپریل ، 2012

کے ایس ای 100انڈیکس میں 254 پوائنٹس اضافہ، 13945پر بند

کے ایس ای 100انڈیکس میں 254 پوائنٹس اضافہ، 13945پر بند

کراچی … کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی رہی اور انڈیکس 254 پوائنٹس اضافے سے مئی 2008ء کے بعد 13900 کی سطح عبور کرگیا۔ بدھ کو مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان پورے دن ہی مارکیٹ میں جاری رہا۔ سرمایہ کار کیپٹل گین ٹیکس پر صدارتی آرڈیننس کے جلد اجراء کی اطلاعات پر مارکیٹ میں سرگرم نظر آئے۔ انرجی اور بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کار سرگرم رہے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 254 پوائنٹس اضافے کے بعد 13945 پوائنٹس پر بند ہوا، جو مئی2008 کے بعد انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے۔ کاروباری حجم 40 کروڑ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام لفراج سیمنٹ کے شیئرز میں ہوا جس کی قیمت25 پیسے اضافے کے بعد5 روپے7 پیسے ہوگئی۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 217 پوائنٹس اضافے کے بعد 12272 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کا یہ رحجان مزید ایک دو دن جاری رہ سکتا ہے ۔

مزید خبریں :