04 اپریل ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ پشاور سے لاہور تک ریلوے کی نج کاری کاکوئی منصوبہ زیر غور نہیں، ان کا کہنا ہے کہ کسی ملازم کو نوکری سے برطرف نہیں کیا جائیگا۔ اسلام آبادمیں جیو نیوز سے بات چیت میں وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ ریلوے ایک پبلک سروس ادارہ ہے، اس کی نجکاری ہرگز نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بھرتیوں سے پابندی اٹھنے کی صورت میں مزیدبھرتیاں کی جائیں گی۔