06 اپریل ، 2012
کراچی… بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف لسبیلہ چوک پر علاقہ مکینوں کا احتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے لسبیلہ، گارڈن روڈ، گولیمار ، اور لیاقت آباد اور ناظم آباد سے آنے والے روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے علاقوں میں 2ہفتوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔علاقے کے لوگوں نے ٹائر جلا کر اور اینٹیں رکھ کر سڑکیں بلاک کر دی ہیں۔ علاقے کی پولیس نے مشتعل عوام سے بات چیت کی کوشش کی تاہم کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔ ادھر کے ای ایس سی حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی واجبات کی ادائیگی کے بعد ہی بحال ہو گی۔