پاکستان
02 اپریل ، 2014

ٹانک میں بجلی کی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ ،بل ادا نہ کرنے کا فیصلہ

ٹانک میں بجلی کی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ ،بل ادا نہ کرنے کا فیصلہ

ٹانک …ٹانک میں بجلی کی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجاً بل ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی سی آفس ٹانک میں ہونے والے اجلاس میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ وزیر،ایکسین واپڈا سعید الرحمن سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکا کا کہناتھا کہ واپڈا پیسکو کی جانب سے شہر میں 18 جبکہ دیہات میں 21 ،21 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،جس کی وجہ سے واپڈا کو بلوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی اورگھر گھر جاکر لوگوں کو بجلی کے بل ادا نہ کرنے کہا جائیگا۔

مزید خبریں :