09 اپریل ، 2014
اسلام آباد…وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کیلئے اب پاکستان میں زمین تنگ ہورہی ہے۔اسلام آباد میں پمز ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب صورتحال بدل رہی ہے، اْن لوگوں نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے، جن کے نام پر پہلے دھماکے کیے جاتے رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیلئے اب پاکستان میں زمین تنگ ہورہی ہے۔