دنیا
14 اپریل ، 2014

میکسیکو میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک

میکسیکو میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک

میکسیکو…میکسیکو میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حادثہ مشرقی میکسیکو میں پیش آیا جب ٹاباسکو سے میکسیکو سٹی جانے والی مسافر بس ہائی وے پر ایک ٹرک سے ٹکراگئی، حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 36 مسافر ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ٹرک ہائی وے پر غلط طریقے سے پارک کیا گیا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

مزید خبریں :