07 اپریل ، 2012
نیویارک … برما کی جمہوریت پسند رہنما آنگ سان سوچی کی زندگی پر بنائی گئی فلم ”دی لیڈی“ 13 اپریل کو نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔ فلم کی کہانی گھومتی ہے برما کی جمہوریت پسند رہنما آنگ سان سوچی کی کے گرد کہ کس طرح اس خاتون نے قید و بند کی زندگی گزاری اور لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔آنگ سان سوچی کا کردار ادا کیا ہے مشہور اداکارہ مشیل یو نے۔ فلم دی لیڈی 13اپریل کو نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔