پاکستان
07 اپریل ، 2012

اسلام آباد:پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر پر حملہ، مسلح افراد اہم دستاویزات لیکر فرار

اسلام آباد:پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر پر حملہ، مسلح افراد اہم دستاویزات لیکر فرار

اسلام آباد … پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، مزاحمت کے باوجود مسلح افراد بے نظیر قتل کیس سے متعلق اہم دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں نامعلوم مسلح افراد پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر پر حملہ کرکے بے نظیر قتل کیس سے متعلق اہم دستاویزات لے کر فرار ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلح افراد سے پبلک پراسیکیوٹر دفتر کے عملے نے مزاحمت کی تھی تاہم وہ انہیں روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پراسیکیوٹر تحریری جواب تیار کررہے تھے جو سپریم کورٹ میں پیش کیا جانا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک پراسیکیوٹر دفتر پر حملے اور دستاویزات لوٹنے کے واقعے کی اطلاع پولیس کو کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :