20 اپریل ، 2014
پشاور…جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شبیر احمد خان کو پشاور میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔ مسلح رہزن سابق ایم این اے سے ایک لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس کیمطابق شبیر احمد خان گھر جارہے تھے کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے افغان کالونی میں انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور ان سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی اوردو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔