08 اپریل ، 2012
شیخوپورہ ... شیخوپورہ میں سنگدل باپ نے اپنی دو بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کردیا،پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے نین سکھ میں رکشہ ڈرائیور باپ نے اپنی دو بیٹیوں کو گلا دباکر ہلاک کردیا۔ مرنے والی بچیوں کی عمریں 5 سال اور دس سال ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچیوں کو قتل کرنے کے بعد ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے کی بھی کوشش کی ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ ملزم چار بچوں کا باپ ہے اور اس کی بیوی کسی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے اپنے دو بیٹو ں کے ہمرا ہ پتوکی میں ہے۔