پاکستان
08 اپریل ، 2012

کوہاٹ : گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران اسلحہ بر آمد،4 ملزمان گرفتار

کوہاٹ : گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران اسلحہ بر آمد،4 ملزمان گرفتار

کوہاٹ ... پولیس کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران دو گاڑیوں سے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔ایک خاتون سمیت 4 ملزمان بھی گرفتار کرلئے گئے۔ڈی پی او کوہاٹ مبارک زیب خان کے مطابق قبائلی علا قے درہ آدم خیل سے اسلحہ کی بھاری مقدار شہروں کو اسمگل کرنے کی خفیہ اطلاع پر انڈس ہائی وے پر چیکنگ کی جارہی تھی۔اس دوران دوران درہ آدم خیل سے ڈیرہ اسماعیل خان جانیوالی دو مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لی گئی تو ان کے خفیہ خانوں سے مختلف بور کے105 پستول ،4300 کارتوس اور سینکڑوں چارجرز برآمد کرکے ایک خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں :