08 اپریل ، 2012
نئی دہلی ... صدر آصف علی زرداری کے آج شروع ہونے والے دورے میں انہیں ٹاپ لیول سیکورٹی دی فراہم کی جائے گی۔ صدر کو درگاہ پر تحائف پیش کیئے جائیں گے۔ جبکہ بھارتی حکومت قسم قسم کے کھانوں سے صدر کی تواضع کرے گی، پروگرام کے مطابق درگاہ جانے کے لیے صدر زرداری خصوصی طیارے سے جے پور ایئرپورٹ اتریں گے جہاں سے انہیں ہیلی کاپٹر میں اجمیرشریف لیجایا جائے گا ،جہاں سے براستہ سڑک انہیں درگاہ لے جایا جائے گا ، اس دوران سڑک کے دونوں اطرف پولیس کے مسلح اہلکار موجود ہوں گے۔ صدر کے پہنچنے سے دو گھنٹے قبل درگاہ کو زائرین سے خالی کرالیا جائے گا۔خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے خادم سید اقبال کپتان کے مطابق صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو روایتی سرخ پگڑی پہنائی جائے گی اور چاندی کی انگوٹھی تحفے میں دی جائے گی۔ جبکہ صدر کی صاحب زادیوں بختاور اور آصفہ کو چاندی کے کلائی بند تحفے میں دیے جائیں گے۔دورے کے موقع پر من موہن سنگھ نے صدر آصف علی زرداری کی تواضع کے لیے قسم قسم کے کھانوں کا اہتمام بھی کیا ہے۔ انہیں کشمیر کا گوشتابہ، کوفتے، جنوبی ہندوستان کی ڈش ڈوسا اور سبزیوں کی ڈش ایویئل،جھینگے اور وسطی ہندوستان کی ڈش بڑا کباب شامل ہے۔ جبکہ کھانے کے بعد صدر زرداری کی تواضع فیرنی اور بنگال کی مٹھائی سندیش سے کی جائے گی۔