08 اپریل ، 2012
ملتان ... ملتان میں شوہر سے ٹیلیفون پر جھگڑے کے بعد خاتون نے خود کوتیل چھڑک کر آگ لگالی۔متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔متاثرہ خاتون نازیہ ملتان کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ میں اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی۔متاثرہ خاتون کے اہلخانہ کے مطابق نازیہ کا اپنے شوہر اخلاق سے ٹیلیفون پر کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے خود کو کمرے میں بند کرکے خود کو تیل چھڑک کر آگ لگادی۔متاثرہ خاتون کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کا ستر فیصد جسم جھلس چکا ہے۔۔متاثرہ خاتون کی ایک سال قبل ہی شادی ہوئی تھی