08 اپریل ، 2012
مظفر آباد…مظفر آباد کی 11سالہ بچی کنزہ کے دل کے2وال بند ہیں ،جیونیوزمیں کنزہ کی رپورٹ نشر ہونے کے بعد وزیر اعظم پاکستان نے نوٹس لے لیا اور علاج معالجے کا اعلان کیا ہے۔آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں 11 سالہ کنزہ دل کے دو وال بند ہیں۔غربت کے باعث کنزہ کے والدین علاج کے لئے اسلام آباد بھی نہیں لے جا سکتے جس کی وجہ سے بچی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔جیونیوز میں کنزہ کی رپورٹ چلتے ہی وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نینوٹس لیلیا اور ان کے چیف کوآرڈینیٹر صادق سنجرانی نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم بچی کے علاج معالجے کے تمام اخراجات برداشت کریں گے۔