پاکستان
08 اپریل ، 2012

بجلی اور گیس کی بندش کیخلاف فیصل آباد میں یوم سیاہ

بجلی اور گیس کی بندش کیخلاف فیصل آباد میں یوم سیاہ

فیصل آباد… بجلی کی لوڈشیڈنگ، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف فیصل آباد کے صنعتکاروں اور تاجروں کی اپیل پر یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ چوک گھنٹہ گھر کو بھی ماتمی لباس پہنا دیا گیا ہے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اورپاکستان ٹیکسٹایل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کی اپیل پربجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے خلاف یوم سیاہ منا یا جا رہا ہے۔ شہرکے کاروباری مراکز، اہم اورشاہراہوں پراحتجاجی بینرز آویزاں کرنے کے علاوہ بڑے بڑے بل بورڈز پر بھی احتجاجی نعرے درج ہیں مانچسٹر آف پاکستان کی پہچان چوک گھنٹہ گھر کو ماتمی لباس پہنایا گیا ہے۔ مختلف علاقوں سے صنعتکار، تاجر اور مزدور احتجاجی ریلیاں نکالیں گے اور اہم چوراہوں پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ تاجروں نے دو گھنٹے کیلئے شٹر ڈاؤن کرنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے اہم کاروباری مراکز میں پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :