08 اپریل ، 2012
لاہور… پنجاب حکومت کا 9 رکنی وفد ایران کے ساتھ معاہدوں کی توثیق کے لیے ایک ہفتے کے دورے پر لاہور سے ایران روانہ ہو گیا۔ وفد کی قیادت وزیراعلیٰ پنجاب کے سنیئر مشیر سردار ذوالفقار خان کھوسہ کررہے ہیں۔ روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ذوالفقار کھوسہ کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت ایران کو زراعت اور انڈسٹریل کے شعبوں میں ہر قسم کی تمام سہولیات فراہم کرے گا۔ ایران سے صوبے میں سولر انرجی کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی۔ایران کے قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی کی صورت حال سے آگاہ ہیں اور اسے حل کرنے میں تعاون کر سکتے ہیں۔ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ملک ہیں دونوں تعلقات پہلے سے مضبوط ہوئے ہیں۔