پاکستان
08 اپریل ، 2012

زرداری منموہن ملاقات میں حافظ سعید،سیاچن،کشمیر کا معاملہ اٹھایا گیا

زرداری منموہن ملاقات میں حافظ سعید،سیاچن،کشمیر کا معاملہ اٹھایا گیا

نئی دہلی… بھارتی سیکرٹری خارجہ رنجم میتھائی کا کہنا ہے کہ منموہن سنگھ نے ملاقات میں سیاچن، سرکریک اور کشمیر کے علاوہ حافظ سعید کے معاملے پر بھی بات ہوئی ۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ رنجن میتھائی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے صدر زرداری نے سرکریک ، سیاچن اور کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات کرنیکا مطالبہ کیاہے ۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ ،صدر زرداری سے حافظ سعیدکے معاملہ پر بھی بات کی گئی ۔ صدر زرداری کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کے معاملے پر دونوں حکومتوں کو مزید بات کرنی ہوگی۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری اور وزیر اعظم من موہن سنگھ سے دو طرفہ تجارتی امور کے فروغ پر بات ہوئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹریز جلد ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں :