دنیا
26 اپریل ، 2014

افغان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کااعلان کردیا

افغان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کااعلان کردیا

کابل…افغان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کردیا،اعلان کردہ نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کو 44.9 فی صد اور اشرف غنی کو 31.5 فی صد ووٹ ملے، دونوں کے درمیان دوسرے مرحلے میں مقابلہ ہوگا۔افغانستان میں صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہ کر سکا، منصب صدارت کا حتمی فیصلہ دوسرے مرحلے کی پولنگ میں ہو گا۔افغان الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس میں پانچ اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان کیا جس میں سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ چوالیس اعشاریہ نو فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر اور مد مقابل ڈاکٹر اشرف غنی اکتیس اعشاریہ پانچ فیصد ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن پر رہے جبکہ زلمے رسول کو 11.5 فیصد ووٹ ملے، کسی بھی امیدوار کے50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کرنے کے سبب عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کے درمیان مئی یا جون میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہو گا جس میں ملک کے نئے صدر کا حتمی انتخاب کیا جائے گا۔

مزید خبریں :