08 اپریل ، 2012
کراچی… کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ڈیزل کی قیمتیں مسترد کرتے ہوئے دس اپریل کو ہڑتال کی کال برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ موجودہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی وجہ سے ہمارا کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرے ، ارشاد بخاری نے کہا کہ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں منظور نہیں دس اپریل کو مکمل ہڑتال کریں گے ۔ ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ گڈز کیرئر ایسوسی ایشن نے بھی دس تاریخ کی ہڑتال کی حمایت کی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک احمد خان نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتیں منظور نہیں حکومت کو چاہئے قیمتیں فوری کم کرے تاکہ ہم کاروبار کرسکیں ، ملک احمد خان نے کہا کہ صرف کراچی میں نہیں ملک بھر میں ہڑتال کریں گے۔