08 اپریل ، 2012
لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صدرمملکت آصف علی زرداری کی جانب سے بھارت کے دورے اور بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے آبرومندانہ اور برادرانہ تعلقات قائم رکھنا چاہتی ہے تاکہ خطہ میں امن قائم ہواور تمام ممالک کے عوام کو ترقی وخوشحالی میسرآسکے۔ الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے رہنماو?ں کی حالیہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے قیام کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔