29 اپریل ، 2014
واشنگٹن…امریکاکا شمالی شہرٹیوپلو طوفانی بگولوں کی زدمیں آگیاہے۔آرکنساس،اوکلاہاما اورآیووامیں متعدد مکانات تباہ ہوگئے اورمختلف واقعات میں 17 افراد زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ طوفانی بگولا ٹیوپلو شہر سے ٹکرا گیا جس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے امدادی کارکن متاثرہ علاقے کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز ریاست آرکنساس میں طوفانی بگولوں نے شدید تباہی مچائی۔ بگولوں نے درختوں کو جڑوں سے اْکھاڑ دیا۔ہواکے تیزجھکڑوں سے گاڑیاں اْڑ کر دور جا گریں اور کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔آرکنساس کاقصبہ ولونیا مکمل طورپرتباہ ہوگیا۔مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک ہو گئے، اوکلوہاما میں 2افراد جبکہ آیووا میں ایک شخص ہلاک ہوا۔متاثرہ علاقوں میں لاپتاافرادکی تلاش کاکام جاری ہے۔