30 اپریل ، 2014
صنعا… یمن میں فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 21 فوجی اور12جنگجو ہلاک ہو گئے۔ جنوبی یمن میں شدت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسزپر گھات لگا کر حملوں کے مختلف واقعات میں 18 فوجی ہلاک ہو گئے۔ یمن کے صوبے شبوہ میں شدت پسندوں نے فوجی قافلے پر حملہ کیا اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 12 جنگجو مارے گئے۔ جھڑپوں کے دوران 10 فوجی زخمی ہوئے اور 15 کو شدت پسندوں نے یرغمال بنا لیا۔ دوسری جانب صوبہ ابیان میں بھی فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس میں تین فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔