پاکستان
08 اپریل ، 2012

انرجی کانفرنس میں شہباز شریف کی شرکت، ماحول اچھا ہوجائیگا، وزیراعظم

انرجی کانفرنس میں شہباز شریف کی شرکت، ماحول اچھا ہوجائیگا، وزیراعظم

لاہور … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے گیاری سیکٹر حادثے پر افسوس کا اظہار اور برفانی تودے میں دبنے والے فوجیوں اور سویلین اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ حسین حقانی کو ہم نے فرار کرایا، آئی ایس آئی کا کوئی سیاسی ونگ نہیں ہونا چاہئے، انرجی کانفرنس میں شہباز شریف کی شرکت سے ماحول اچھا ہوجائے گا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم نے حسین حقانی کا نام ای سی ایل میں ڈالا، سپریم کورٹ نے خود نکلوایا، یہ تاثر غلط ہے کہ حسین حقانی کو ہم نے فرار کرایا۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کا دورہٴ بھارت کامیاب رہا، پاک بھارت اچھے تعلقات دونوں کے مفاد میں ہیں، پیپلزپارٹی میں کوئی بغاوت نہیں، مجھے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ وزیراعظم گیلانی نے گیاری سیکٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برفانی تودے میں دبنے والے فوجی اور سویلین اہلکاروں کے اہل خانہ سے ہمدردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کا کوئی سیاسی ونگ نہیں ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ کل انرجی کانفرنس میں وزیرا علیٰ شہباز شریف سے ملاقات ہوگی، انرجی کانفرنس میں شہباز شریف کی شرکت سے ماحول اچھا ہوجائے گا۔

مزید خبریں :