05 مئی ، 2014
نیویارک… امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں سرکس پرفارمنس کے دوران حادثہ پیش آنے کے باعث20 کرتب باز زخمی ہوگئے جن میں سے 9کی حالت نازک ہے۔ ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں ایک سرکس پرفارمنس کے دوران فضا میں لٹکے ماہر کرتب باز حادثاتی طور پر زمین پر آگرے جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔