Geo News
Geo News

پاکستان
05 مئی ، 2014

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے مسافر سے پستول کی گولیاں برآمد

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے مسافر سے پستول کی گولیاں برآمد

کراچی…کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے امریکی مسافر کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول کی گولیاں اور میگزین برآمد ہونے کے بعد اسے باقاعدہ گرفتار آرمز آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کل اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ایس ایس پی راوٴ انوار کے مطابق امریکی مسافر جیول کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہورہا تھا، جب اس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول کی گولیاں اور میگزین برآمد ہوا، جس کے بعد اسے باقاعدہ گرفتار کرکے ایئرپورٹ تھانے منتقل کیا گیا، جہاں اس کے خلاف آرمز آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اسے کل عدالت پیش کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی گولیوں کے سیریل نمبر کو فارنزک لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار شخص امریکن قونصلیٹ کا ملازم ہے۔

مزید خبریں :