Geo News
Geo News

پاکستان
05 مئی ، 2014

شب قدر اور ٹنڈوالہٰ یارمیں طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج

شب قدر اور ٹنڈوالہٰ یارمیں طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج

شب قدر/ٹنڈوالہٰ یار …ملک بھرمیں اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے،سخت گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ،شب قدر میں 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے دھرنا دیا۔ ٹنڈوالہٰ یار میں بھی لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے، طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف قومی وطن پارٹی نے شب قدر پشاور روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا۔ ٹنڈوآلہٰ یار کے علاقے نصرپور میں 2 روز سے بجلی نہیں ہے۔ علاقہ مکین بجلی کی جبری بندش کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے بائی پاس کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا ٹائر جلائے اور محکمے کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بھی طویل لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں، شہری علاقوں میں کم از کم 10سے 12اور زیادہ سے زیادہ 14سے 16گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے ، جبکہ دیہی علاقوں میں 24گھنٹوں میں صرف 2سے 4گھنٹے ہی بجلی فراہم کی جارہی ہے،طویل لوڈشیڈنگ سے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی بھی متاثر ہورہی ہے۔

مزید خبریں :