Geo News
Geo News

پاکستان
05 مئی ، 2014

کراچی کے شہریوں کو کسی مافیا کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے:شرجیل میمن

کراچی کے شہریوں کو کسی مافیا کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے:شرجیل میمن

کراچی…وزیربلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو کسی بھی مافیا کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے،منگھوپیر اور نادرن بائی پاس پر غیر قانونی 5 ہائیڈرینٹ کا خاتمہ کردیا گیا ہے، جس سے روزانہ25 لاکھ گیلن پانی چوری کرکے فروخت کیا جارہا تھا۔ کراچی سے جاری بیان کے مطابق وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایات کی ہے کہ کراچی میں غیر قانونی واٹرہائیڈرینٹ کے خلاف مہم مزید تیز کی جائے۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ منگھوپیر میں جرائم پیشہ اور دہشت گرد عناصر کی وجہ سے وہاں واٹر بورڈ کے عملے کو مشکلات کا سامنا تھا تاہم پولیس کے تعاون سے ان علاقوں میں غیر قانونی ہائیڈرینٹ کا خاتمہ شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :