09 اپریل ، 2012
کراچی… محمد رفیق مانگٹ…بھارت نے گزشتہ روز خیر سگالی کے جذبے کے تحت اٹاری کی سرحد پر اپنی پہلی انٹی گریٹڈ چیک پوسٹ(ICP) کا آغاز کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سے پہنچنے والے مسافروں کو بڑی گرمی جوشی کے ساتھ زیرو لائن پر کھڑی تین بسوں کے ذریعے پوسٹ پر مسافر ٹرمینل تک پہنچایا گیاجہاں انہیں امیگریشن اور کسٹمز سہولیات کو بڑے خوشگوار ماحول میں فراہم کی گئی۔ICP کا باقاعدہ افتتاح 13 اپریل کو متوقع ہے۔گزشتہ روز فیصل آباد چیمبرز آف کامرس کا 32رکنی وفد اٹاری پہنچا جو بھارت میں تاجر برادری کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لئے نئی منڈیوں کی تلاش خواہاں ہیں۔