09 اپریل ، 2012
کراچی…محمد رفیق مانگٹ…بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا‘ نے پی چدمبرم کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پاکستان کو بتا دیا گیا ہے خلیل چشتی کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق80 سالہ پاکستانی مائیکرو بیالوجسٹ خلیل چشتی جو راجستھان کی جیل میں بند ہیں ان کا معاملہ گزشتہ روزپاکستانی صدر آصف علی زرداری نے من موہن سنگھ کے ساتھ لنچ کے دوران اٹھایا۔اخبار کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ رحمن ملک نے وزیر داخلہ پی چدمبرم کے ساتھ بات چیت میں اس مسئلے کا حوالہ دیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ چدمبرم نے پاکستانیوں کو پیغا م دیا کہ چشتی کا معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے ہے اور حکومت کی طرف سے کی گئی کوئی بھی کارروائی عدالت کے فیصلے سے منسلک ہو گی۔