پاکستان
11 مئی ، 2014

اسلام آباد میں تحریک انصاف کا جلسہ، قافلوں کی آمد کا سلسلہ جا ری

اسلام آباد میں تحریک انصاف کا جلسہ، قافلوں کی آمد کا سلسلہ جا ری

اسلام آباد…مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسے میں شرکت کیلئے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جا ری ہے ،جلسے سے عمران خان خطاب کریں گے۔اسلام آباد کے جلسے میں شرکت کیلئے ملتان، منڈی بہاالدین، مظفرآباد، چمن سمیت مختلف شہروں سے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ملتان سے اسلام آباد کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ چوک کمہاراں والا سے روانہ ہوا۔ قافلے کی قیادت ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف اعجاز جنجوعہ کررہے تھے۔ قافلے میں خواتین اور مردوں سمیت بچے بھی شامل ہیں۔منڈی بہاوٴالدین سے تحریک انصاف کے کارکنوں پر مشتمل 30 گاڑیوں کاقافلہ ضلعی صدرفلک شیر رانجھا کی قیادت میں اسلام آباد کے جلسے میں شرکت کیلئے وارڈ نمبر پانچ سے روانہ ہوا۔لاہوراوراور دیگرشہروں سے گوجرانوالہ پہنچنے والے تحریک انصاف کے قافلے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں۔چمن میں تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی اور دھرنا دیا گیا۔مظفرآباد میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سینٹرل پریس کلب کے باہر دھرنا دیا اور نعرے بازی کی۔

مزید خبریں :