پاکستان
11 مئی ، 2014

پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے زیراہتمام کوئٹہ میں احتجاجی ریلی

پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے زیراہتمام کوئٹہ میں احتجاجی ریلی

کوئٹہ…ملک میں عام انتخابات 2013میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے زیراہتمام کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے زیراہتمام احتجاجی ریلی پارٹی دفتر شہباز ٹاؤن سے شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں مظاہرہ کیاگیا،اس موقع پر یوتھ ونگ کے رہنما آصف ترین کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال گیارہ مئی کے انتخابات ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی حالات تب تک تبدیلی نہیں ہوسکتے جب تک اسمبلیوں میں عوام کے حقیقی نمائندے نہ ہوں،اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما بابر مرغزانی کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے لوگ عوام کے حقوق کا تحفظ نہیں تاہم تحریک انصاف عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ان کے مسائل حل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ اور جیو نے ہماری دل آزاری کی ہے، اس موقع پر پارٹی کی رہنما سکینہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ووٹروں کے انگوٹھوں کے نشانات کی پڑتال کرلی جائے تو دھاندلی کے ثبوت خود سامنے آجائیں گے۔

مزید خبریں :