پاکستان
11 مئی ، 2014

پاکستان عوامی تحریک کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنے

پاکستان عوامی تحریک کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنے

اسلام آباد…2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ،مہنگائی ، لوڈشیڈنگ ، کرپشن اور حکومتی کارکردگی کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے اور راولپنڈی کے مرکزی دھرنے میں شرکت کیلئے قافلے روانہ ہوئے۔ملتان میں دولت گیٹ سے نواں شہر چوک تک ریلی نکالی گئی۔ جس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،مظفر گڑھ میں پاکستان عوامی تحریک کے تحت گنیش واہ سے فیاض پارک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔بہاول پور میں فرید گیٹ سے چوک فوارہ اور لیہ میں چوبارہ روڈ سے اسلم موڑتک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔گوجرانوالہ میں کارکنوں نے نگار پھاٹک سے پرانا ریلوے اسٹیشن تک اورڈیرہ غازی خان میں فیصل مسجد چوک سے ٹریفک چوک اور راجن پور میں لاری اڈا چوک سے درہ مچھی والا تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔رحیم یار خان میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے پریس کلب سے ریلو ے چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔مانسہر ہ کے مین بازار سے راول پنڈی کے مرکزی دھرنے میں شرکت کے لئے کارکنوں کی بڑی تعداد روانہ ہوئی۔جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔مقررین کاکہناتھا کہ 11، مئی کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی۔ اور نتائج کو تبدیل کیاگیا۔خیرپور اورجیکب آباد میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ٹنڈو محمد خان میں اسٹیشن روڈ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ڈیر ہ اسماعیل خان میں کارکنو ں نے حق نواز پارک پر احتجاج کیا۔نواب شاہ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کا پریس کلب کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے۔ سرگودھا میں کارکنان کمپنی باغ پر احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں۔ فیصل آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے چوک گھنٹہ گھر کے اطراف آٹھ بازاروں میں گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا ۔منڈی بہاو الدین اور جہلم سے پارٹی کارکنان راولپنڈی کے مرکزی جلوس میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے۔ نوشہرہ سے بھی کارکنان گاڑیوں کے جلوس کی شکل میں راولپنڈی روانہ ہوئے۔

مزید خبریں :