11 مئی ، 2014
لاہور…پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کا کہنا ہے کہ جو عناصر پچھلے سال جمہوری نظام کو خراب کرنا چاہتے تھے ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کئی خدشات کو جنم دے رہی ہے۔لاہورسے جاری بیان میں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ یہ عناصر کہیں اس احتجاج کو اپنے جمہوری اور عوام دشمن ایجنڈے کی تکمیل کے لئے استعمال نہ کریں۔ اچھا ہوتا اگر قوم اس سال جمہوریت کا ایک اور سال پورا ہونے پر خوشی مناتی،لیکن عوام کو سڑکوں پر لا کر احتجاج کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔منظور وٹو کا کہنا تھا کہ قوم جمہوریت، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی پرناصرف متحد ہے بلکہ اس کی حفاظت کے لئے ہر وقت تیار ہے۔