11 مئی ، 2014
اسلام آباد…تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لیے خیبرپختونخوا سے آنیوالی سیکڑوں گاڑیوں میں سے شایدہی کسی نے ٹیکس اداکیاہو۔ان پرتوپولیس کازوربھی نہ چلا۔ہماراسونامی کوکوئی ٹول پلازہ نہیں روک سکتا۔پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلیے خیبرپختونخوا سے آنیوالے قافلوں کاجوش وخروش دیدنی تھا۔ پولیس بھی بے بس دکھائی دی۔ ٹول پلازہ پہنچنے پرتوتو میں میں ہوتی اورپھر چل سوچل ۔ سونامی کاراستہ کوئی نہ روک پایا۔موٹروے سے اترنے پرٹیکس اسی نے دیاجو کے پی کے سے آنیوالے جلوس کاحصہ نہیں۔بس ہاتھ ہلادیا۔سمجھوٹیکس اداہوگیا۔ اوران صاحب نے بس وکٹری کانشان بنا کرساری بات ہی سمجھادی ۔ہمیں روکنے کی جگہ جگہ کوشش کی۔ نہ ہم نے پہلے ٹیکس pay کیاہے نہ اب کریں گے۔رابطہ کرنے پر ترجمان موٹروے پولیس کاکہناتھاکہ ٹول ٹیکس کی معافی نہیں اوریہ اداکرناقانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔