پاکستان
12 مئی ، 2014

تحریک انصاف کا جلسہ ناکام ہوگیا ، پرویز رشید

تحریک انصاف کا جلسہ ناکام ہوگیا ، پرویز رشید

اسلام آباد…وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کل کا جلسہ ناکام ہوگیا،تحریک انصاف کے جلسے میں چودہ ،پندرہ ہزار سے زیادہ لوگ نہیں تھے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے یہ جلسہ کرکے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے، عمران یہ جلسہ نہ کرتے تو خیبرپختونخوا میں ان کی پارٹی میں توڑ پھوڑ سامنے آتی۔ پرویز رشید نے کہا کہ لاہور سے 550 لوگوں نے جلسے میں شرکت کی۔

مزید خبریں :