دنیا
10 اپریل ، 2012

اوباما نے ایسٹروائٹ ہاوٴس میں ہزاروں بچوں اور والدین کے ساتھ منایا

اوباما نے ایسٹروائٹ ہاوٴس میں ہزاروں بچوں اور والدین کے ساتھ منایا

واشنگٹن. .. . امریکی صدر بارک اوباما نے ایسٹر کا تہوار وائٹ ہاوٴس میں اکھٹے ہونے والے ہزاروں بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ منایا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاوٴس میں منائی جانے والی ایسٹر ایگ ڈے کی سالانہ تقریب میں امریکی صدر کی اہلیہ اوران کے بچے بھی شامل ہوئے۔ اس تقریب میں 30 ہزار سے زائد افراد شامل ہوئے۔ اس موقع پر میوزیکل شو، کھیل اور یوگا پیش کیا گیا جبکہ مہمانوں کی تواضع کھانے سے کی گئی۔ اوباما نے زیادہ تر وقت بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے گزارا۔ تقریب میں دلچسپی کاایک لمحہ اس وقت آیا جب اوباما نے دو بار گیند والی بال کے نیٹ کی جانب اچھالی مگر وہ باسکٹ میں نہیں گئی۔ بعد میں اوباما نے بچوں کو کہانی بھی پڑھ کر سنائی۔

مزید خبریں :