10 اپریل ، 2012
دمشق. . . . شام میں ایک غیر سرکاری تنظیم کے مطابق سکیورٹی فورسز اور حکومت کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کے درمیان جھڑپ میں تقریباً 105 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کی غیر سرکاری تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق جھڑپ میں23 سیکیورٹی اہلکار، 8 مزاحمت کار اور 74 شہری مارے گئے۔ جس میں شام کے ایک گاوٴں پر شیلنگ کے دوران مرنے والے 35 شامی شہری شامل ہیں۔ غیر سرکاری تنظیم کے سربراہ کے مطابق مرنے والوں میں 15 افراد 18 سال سے کم ہیں جبکہ 8 خواتین بھی شامل ہیں۔