پاکستان
10 اپریل ، 2012

گیاری، موسمی شدت آڑے نہ آسکی، 40فٹ برف کاٹ لی گئی

گیاری، موسمی شدت آڑے نہ آسکی، 40فٹ برف کاٹ لی گئی

اسکردو… اسکردو میں تیزبارش جاری ہے ، جبکہ گیاری سیکٹر میں برفباری ہورہی ہے، جس کے باعث برفانی تودے میں پھنسے 124 فوجی جوانوں سمیت 135 افراد کے لئے جاری امدادی کام متاثر ہورہے ہیں،برفباری کے باوجودگیاری سیکٹرمیں بٹالین ہیڈکوارٹر کے ایریا میں کھدائی کا کام تیزی سیجاری ہے، برف کی کھدائی کے لئے بھاری مشینوں کا استعمال بھی کیاجارہاہے،امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک 40 فٹ سے زیادہ برف کاٹ کر متاثرہ مقام تک پہنچے کے لئے راستہ بنالیا گیا ہے، گیاری سیکٹر میں ڈھائی سو سے زائد پاک فوج کے جوان اور سولین ریسکیوآپریشن میں مصروف ہیں، رات بھر امدادی کارروائیاں جاری رہیں جبکہ شدید برفباری کے باعث آج صبح امدادی کاموں میں کچھ دیر کا وقفہ ہوا تھا، موسم کی خرابی کے باعث امریکا سے آئی ہوئی 8 رکنی ماہرین کی ٹیم آج بھی اسکردو نہیں پہنچ سکی۔

مزید خبریں :