پاکستان
18 مئی ، 2014

خیبر پختونخواہ کی حکو مت چند دن کی مہمان ہے،ارباب خضرحیات

 خیبر پختونخواہ کی حکو مت چند دن کی مہمان ہے،ارباب خضرحیات

پشاور…پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکو مت چند دنوں کی مہمان ہے اور کسی بھی وقت حکو مت کا دھڑن تختہ ہو سکتا ہے،میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ارباب خضر حیات کا کہنا تھا کہ عوام نے نا اہل اور کر پٹ حکومت کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے جبکہ صو بے میں ابھی تک ایک بھی ایسا کو ئی بڑا تر قیاتی کام نہیں ہوا جس پر حکو متی کا رکردگی کو سراہا جا ئے۔ تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان دھا ندلی کے خلاف احتجاج کر کے اپنی خیبر پختو نخواہ کی ناکام حکو مت کے کالے کر توتوں پر پردہ ڈالنے کی کو ششوں میں مصروف ہیں، حقیقت تو یہ ہے کہ خیبر پختونخواہ میں آج بھی پٹواری اور پولیس را ج ہے وزراء پیسے لیکر پوسٹنگ و ٹرانسفر کر ارہے ہیں جبکہ صو با ئی بیو رو کریسی میں منظور نظر افراد کو اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میں یہ ثا بت نہ کر سکا کہ خیبر پختو نخواہ کی حکو مت ایک کر پٹ ، نا اہل اور ناکام حکو مت ہے تو ہمیشہ کے لئے سیاست کو خیر با د کہہ دوں گا۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان پنجاب کے چا ر حلقوں میں دھا ند لی کے الزامات لگا رہے جبکہ میں یہ ثا بت کر سکتا ہوں کہ الیکشن میں خیبر پختو نخواہ میں ریکا رڈ دھا ند لی ہو ئی اور تحریک انصاف کے سو فیصد ارکان اسمبلی دھا ند لی کے ذر یعے اسمبلی تک پہنچے ۔ارباب خضر حیات نے کہا کہ عمران خان قوم کیساتھ مذاق اور خیبر پختونخواہ کے عوام کو دھو کہ دے رہے ہیں انہیں نہ ہی ملک و قوم سے کو ئی ہمدردی ہے اور نہ ہی صو بے کے عوام سے کو ئی سروکار۔

مزید خبریں :