پاکستان
19 مئی ، 2014

یوٹیوب پر عائد پابندی ختم کی جائے ، سینیٹر نسرین جلیل کا وزیر اعظم کو خط

کراچی …متحدہ قو می موومنٹکی رہنماء اور سینیٹر نسرین جلیل نے ایک خط کے ذریعے وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان میں سماجی ویب سائٹ YouTubeکی مستقل بندش سے عوا م میں پائی جانے والی تشویش کے متعلق آگا ہ کیا ہے ۔انھوں نے وزیر اعظم کواپنے خط میں کہا ہے کہ ملک میں یوٹیوب کی مستقل بندش سے ملک بھر کی عوام کو شدید تشویش لاحق ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بھی یوٹیوب پر عائد پابندی کے خاتمے کی قرارداد منظور کی تھی جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی انفارمیشن منسٹری کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ یوٹیوب پر سے پابندی ہٹانے کا حکم دیا تھا۔نسرین جلیل نے کہا کہ یوٹیوب سماجی رابطے کا ایک اہم ذریعہ ہے اورآ ج جدید دور میں اس کے ذریعے معلومات اور آگہی حاصل کرنا قدر آسان ہوجاتا ہے لیکن پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں یوٹیوب پر پابندی عائد ہے جبکہ آج ملک میں3Gاور4G ٹیکنالوجی کے اجراء کے بعد پاکستان تیز رفتار رابطے کی دوڑ میں بھی شامل ہو چکا ہے ۔سینیٹر نسرین جلیل نے وزیر اعظمنواز شریف سے کہاہے کہ وہ عوامی احساسات ، عوامی ضروریات اور آج کے جدید دور کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ملک میں یوٹیوب پر عائد پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے یوٹیوب پر سے پابندی فی الفوختم کروا کر عوام کو سہولت فراہم کریں ۔دریں اثناء ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی دبئی یاکسی اور بیرو ن ملک روانگی کی اطلاعات میں ذرہ برابر بھی کوئی صداقت نہیں ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان گورنر ہاؤس کراچی میں معمول کی کارروائی میں مصروف ہیں اور حسب معمول اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔علاوہ ازیں قائد تحریک الطاف حسین نے ایم کیو ایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر کے کارکن محمد اسماعیل کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ الطا ف حسین نے شہید محمد اسماعیل کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت شہید کے درجات بلند کرے، انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔دریں اثناء ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے محمد اسماعیل کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے قتل کئے جانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کے قتل کو ایم کیو ایم کے خلاف ساز ش کا حصہ قرار دیا ہے ،اور کہاکہ کارکنان کو تواتر کے ساتھ نشانہ بنانے کے واقعا ت شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہیں لیکن کارکنان پنے قائد الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے صبر کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی مد د و نصرت کے منتظر ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے شہید کے سوگوار لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور انکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے ۔

مزید خبریں :