19 مئی ، 2014
کراچی… محمد رفیق مانگٹ…خلیجی اخبار”گلف نیوز“ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم اور ایرانی صدر کے درمیان حالیہ ملاقات میں گیس پائپ لائن پر شکوک و شبہات ختم نہ کیے جا سکے۔ایران اور سعودی عرب کے درمیان تناوٴ میں کمی کو نواز شریف گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں۔پاکستان ایران قربت سے افغانستان کے مستقبل پر اثر انداز ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔ پاکستان کی داخلی سلامتی کے ماحول سے نمٹنے کے لئے شریف حکومت کی مسلسل ناکامی ملک کے داخلی امیج کی خرابی میں اضافہ کرے گی۔اس طرح کی خراب صورت حال پاکستان اور ایران کو مشکل میں ڈال دے گی کہ وہ گیس پائپ لائن جیسے منصوبوں کو مکمل کر پائیں۔ پاکستان کی ایک تہائی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارتی ہے، ایک فی آبادی صد انکم ٹیکس ادا کرتی ہے۔نواز شریف اگر معیشت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے۔حالیہ دنوں میں نواز شریف اور ایرانی صدر حسن روحانی کی ملاقات میں گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لئے عزم کا اظہار تو کیا گیا لیکن کئی ارب ڈالر کے اس منصوبے کے گرد دیرینہ شکوک و شبہات کے خاتمے میں ناکام رہے۔ایک طرف یہ اہم منصوبہ ایران پر عائد معاشی پابندیوں کو اربوں ڈالر کا سہارا دے کر مشکلات سے نکال سکتا ہے جب کہ دوسری طرف پاکستان کو توانائی کے بحران جیسی مشکلات سے بھی نکال سکتا ہے۔نواز شریف کے لئے ایران سے گیس کی درآمد پاکستان کے مستقبل کے اقتصادی استحکام کی بنیاد بچھا سکتا ہے اور لڑکھڑاتی ملکی سیاست کو مضبوط بنا سکتا ہے۔حالیہ برسوں میں پاکستان بھر میں بجلی اور گیس قلت نے روز مرہ زندگی پر سنگین اثر ڈالا ہے۔نواز حکومت سمجھتی ہے کہ توانائی کے بحران سے نمٹ کر پاکستان کا تاثربہتر بنانے کی سمت اہم قدم ہوگا۔نواز شریف کی یقیناً ایران اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی پر بھی گہری نظر ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کو سعودی عرب کی طرف سے ملک کادورہ کرنے کی دعوت جس کی واضح مثال ہے۔پاکستان تاریخی طور پر دونوں ممالک کے ساتھ یکساں تعلقات کا حامی رہا ہے۔مشرق وسطیٰ کے دونوں ممالک کے مابین قربت سے اسلام آباد کے پالیسی سازوں کو بھی مدد دے گا۔ایران کے ساتھ پاکستان کے بڑھتی مصروفیت افغانستان کے مستقبل کے لئے ایک مشترکہ نقطہ نظر کے تازہ امکانات کی شکل میں آ سکتا ہے۔دیگر کھلاڑیوں کے مقابلے میں پاک ایران محور افغانستان کے مستقبل پر اثر انداز کے زیادہ امکان ہے۔