10 اپریل ، 2012
کابل… افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک وزخمی ہیں۔۔ افغان حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو اڑا دیا جس سے 20 افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔ غزارہ ڈسٹرکٹ کے چیف نذر احمد پوپل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے داخلی راستے پر دھماکا کیا گیا۔ ہلاکتوں میں پولیس اور شہری شامل ہیں۔ پولیس نے 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرددی ہے۔