کاروبار
19 مئی ، 2014

سندھ کے باغات سے پھلوں کے بادشاہ" آم'' کی ترسیل شروع

سندھ کے باغات سے پھلوں کے بادشاہ

کراچی… صوبہ سندھ کے باغات سے ملک کی بڑی اور چھوٹی سبزی منڈیوں میں پھلوں کے بادشاہ آم کی ترسیل شروع ہوگئی ہے تاہم سیزن کے آغاز میں آم کی فی کلو قیمت ایک سو روپے تک ہونے کی وجہ سے زیادہ تر تاجر آم کی خریدوفروخت سے ہچکچا رہے ہیں۔ پھلوں کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ آغاز میں آم کا ذائقہ زیادہ اچھا نہ ہونے کی وجہ سے اس کی فروخت متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ اس کے کاروبار سے دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آم کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے بھی لوگ اس کی خریداری سے ہچکچاتے ہیں تاہم آنے والے چند روز کے دوران آم کی ترسیل اورمعیار میں بہتری ہوگی جس سے اس کی قیمتیں کم جائیں گی اور آم کیہول سیل اور ریٹیلر فروخت میں اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں :