10 اپریل ، 2012
اسلام آباد… اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر مانچسٹر جانے والی پرواز کے ایک برطانوی شہری کے سامان سے اسلحہ برآمد ہونے پر اس شخص کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔ ایئرپورٹ کے سکیورٹی ذرائع نے بتایاہے کہ مانچسٹر جانے والی پرواز کے ایک مسافر محمد رفیق کے سامان سے ایک شارٹ گن ، ایک پستول اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں ، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے محمد رفیق کو آف لوڈ کرکے ، متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا ہے جہاں مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔