پاکستان
19 مئی ، 2014

عوام ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ کی صحت یابی کیلئے دعا کریں، الطاف حسین

عوام ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ کی صحت یابی کیلئے دعا کریں، الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سابق وفاقی وزیرڈاکٹرعاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین حسین کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے حق پرست ماوٴں ، بہنوں، بزرگوں اورکارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر زرین حسین کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کریں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹرزرین حسین شدید علیل ہیں اور اپنی علالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔دریں اثناء الطاف حسین نے سوسائٹی سیکٹر کے سینئر کارکن طارق رضا اور یوسی 3فاطمہ جناح کالونی کے سابق یوسی انچارج اسحاق عنایت کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ الطا ف حسین نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ رب العز ت مرحومین کے درجا ت بلند فرمائے ،انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداش کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔

مزید خبریں :